یارک کر سٹل ہال سرے (کنیڈا) میں عید میلاد النبی

Source: http://www.aalmiakhbar.com/index.php?mod=article&cat=specialreport&article=13311
15.03.2010, 12:05am , سوموار (GMT)

عالمی اخبار کینڈا بیورو

اسلامک ایجو کشنل اینڈ کلچرل ریسرچ سینٹر امریکہ کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ کانفرنس یارک کر سٹل ہال سرے (کنیڈا) میں عید میلاد النبی  منانےکے سلسلہ میں منعقد ہوئی ۔ اس مرتبہ خصوصیت یہ تھی کہ  اس کامو ضوع تھا “انٹر فیتھ کامنیکیشن اینڈ برج امانگ دی نیشنز “ اس لیئےاس میں غیر مسلم حضرات کو بھی شرکت کی دعوت دیگئی تھی۔ لہذا جناب سکھ ڈھلیوال ممبر پارلیمنٹ ، مسٹر بروس ایم ایل اے۔ ڈاکٹر ایلن ورلڈ پیس مشن ، جناب پنڈت دیویدی جی ( مشہور اسکالر ، شاعر، ہندی لٹریری سو سائٹی کنیڈا کے صدر اور مذ ہبی رہنما)
اس کے بانی جناب ڈاکٹر محمد قادری  کی تقریر سے پہلے  قرآن پاک کی تلاوت ہوئی ،پھر مختلف لوگوں نے حمد اور نعتیں  پڑھیں  اور اس کے بعد انہوں نے اپنی افتتا حی تقریر آغاز کیا، جس میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے در میان غلط فہمیاں دور کر نے کے لیئے اس قسم کی کانفرنسیں منعقد کر نے کی ضرورت پہ زور دیا ،جو کہ اسلام کے خلاف ایک چھوٹے سے طبقہ کی حرکتوں وجہ سے دنیا پیدا ہوگئی ہیں۔

اس تقریب  میں جناب ٹیپو نائب کو نسلرجنرل آپ پاکستان خطاب فرمایا اورجناب شیراز قادری  نے بھی تقریر فر مائی جو دوسرے بہت سے لوگوں کے ہمراہ اس میں شر کت کے لیئے کیلیفورنیا سے تشریف لائے تھے ۔بعد میں انہوں نے ہی نظامت کے فرائض بھی انجام دیئے ۔ جبکہ مقامی علما ء میں سے مولانا عبد الطیف نعمانی امام فیجی اسلامک سینٹر ، مولانا طیب قاسمی  سر براہ اسلامی اکیڈمی  چلیواک اور امام خلیق اسمٰعیل(  امام الکوثر حسینیہ سینٹر اور العباس سینٹر) نے تقریر فر مائی،  جبکہ خواتین کی نما ئندگی ڈاکٹر ساعقہ  صاحبہ نے کی ۔ ان سب نے  حضور (ص) کی حیات ِ  طیبہ پر  سیر حا صل روشنی ڈالی۔

یہ سرے کی تا ریخ میں دوسرا مو قعہ تھا کہ اس قسم کا اجتما ع منعقد ہواجس میں غیر مسلموں نے بھی شرکت کی۔  اس سے پہلے  جناب شمس جیلانی نے دس بارہ سال پہلے فیجی اسلامک سینٹر میں ایک نعتیہ مشا عرہ کرایا تھا۔ جب وہ اردو ایسو ایسشن کے صدر اور ہندی لٹریری سو سائٹی کے جنرل سکریٹری تھے ، اس وقت پنڈت دیویدی جی ہندی سو سا ئٹی کے صدر اور سرے ہندو مندر کے مہانت تھے ۔ جواُس موقعہ پر بھی مو جود تھے ۔پنڈت جی نہ صرف اچھے شاعر بلکہ اچھے انسان بھی ہیں ۔

دوسرے قابل ِ ذکر اسپیکر سکھی ڈھلیوال  ممبر پارلیمنٹ اور مسٹر بروس ایم ایل اے (سرے ) تیسرے ورڈ پیس مشن کے فا در ایلن تھے۔ آخر میں جناب شمس جیلانی نے  لوگوں کو ان کی خدمات کے صلہ میں اسناد ِ ستا ئش  سینٹر کی طرف سے تقسیم کیں ۔ جن میں سے منیجنگ چیف  “ایڈیٹر مریکل “ جناب نصیر پیرزادہ  اور مقامی ریڈیو پر پاکستانی پروگرام کے میزبان جناب سلیمان ناصر (سابق انا ونسرریڈیوکوئٹہ) اسناد وصول کرتے ہو ئے تصویروں میں میں نظر آرہے ہیں ۔

آخر میں جناب شمس جیلانی نے اپنی تقریر میں جناب ڈاکٹر محمد احمد اور ان شریک ِحیات کی ملی  اورانسانی کو ششوں کو سرا ہااور کہا کہ  “مشک کو کبھی تعریف کی ضرورت نہیں ہو تی ہے ،اس کی خوشبو خود ہی ہر ناک کو معطر کرکے لوگوں متوجہ کر لیتی ہے ۔ ابھی محمد صا حب اور  ان کی شریک حیات ڈاکٹر صا عقہ  صاحبہ کو یہا ں آئے ہوئے صر ف تین سال ہو ئے ہیں اور وہ دونوں خدمت خلق میں بہت سوں سے سبقت لے گئے۔

یہ ہی در اصل اسلام کا مشن ہے کہ محبت سب سے نفرت کسی سے نہیں اور جو ایسا کرے گا تاریخ میں اس کانام تابندہ رہے گا کیونکہ اس کی گارنٹی قرآ ں نے سورہ ہود کی  ایک آیت میں دی ہے جس میں اللہ سبحانہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو پانی یا دھات بننے کی ترغیب دی ہے، جھاگ بننے سے منع فر ما یا،  جوکہ پانی یا دھات سے ہی بنتا ہے  اوربغیر کسی کو فا ئدہ پہونچا ئے، اپنی موت آپ مر جا تا ہے۔ انہوں نے مزید کہا حضور کاپہلا مشن بلا تخصیصِ مذ ہب اور ملت، خدمتِ خلق کرنا تھا ۔

اس لیئے کہ حضور (ص) رحمت صرف مسلمانوں کے لیئے ہی نہیں بھیجے گئے  تھے ۔بلکہ تمام عالموں کے لیئے ر حمت اللعالمیں بنا کر بھیجے گئے تھے ۔ ہم سب کوانکا اتبا ع کر تے ہوئے انسانیت کی خد مت کر نا چا ہیئے۔

جو لوگ عید میلاد النبی منانے کو بدعت کہتے ہیں انہیں اپنا جائزہ لینا چاہیئے کہ انہوں نے سو سال میں اسلام کی کیا خدمت کی ہے؟۔ جبکہ عید میلاد ِالنبی منانے والوں نے  صحابہ کرام (رض) اور اولیا ئے عظام  (رح)کی راہ اپنا کر  (  محبت سب سے اور نفرت کسی سے بھی نہیں )ایک کھرب سے زیادہ مسلمان بنا ئے ،جبکہ انہیں بدعتی کہنے والوں  نےصرف مسلمانو ں کو کافر بنایا، بدعتی بنایا، با تیں بنا ئیں یا پھر دنیا کو شدت پسندی کا تحفہ دیا۔  یہ تقریب دو بجے سے نو بجے شام تک جاری رہی ۔







Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *